وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران کہاں عید منارہے ہیں؟

29 Jun, 2023 | 09:52 AM

ملک اشرف: وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران اور وکلاء کی اکثریت لاہور میں عید منارہی ہے۔ 

ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ بحریہ ٹاؤن میں، ممبرایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار محمد محسن ورک، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان، سابق وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل حفیظ الرحمان چودھری، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چودھری جواد یعقوب لاہور میں عید  منا رہے ہیں۔ 

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹرحسن خالد رانجھا، ممبرپاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان اورسابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارکونسل سید فرہاد علی شاہ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ وقاراے شیخ حج پر ہیں، ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان لاہور میں عید  منارہے ہیں۔

سابق سیکرٹری قانون ملک اختر جاوید، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ علی چغتائی، سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار میاں جہانگیر، ایڈووکیٹ شاہد اکرام صدیقی، سابق وفاقی وزیرقانون ڈاکٹر خالد رانجھا، لیگل ایڈوائزر پنجاب یونیورسٹی ملک اویس خالد لاہور،سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وصدارتی امیدوارسپریم کورٹ بار شہزاد شوکت، ممبرپنجاب بارکونسل بیرسٹراحمد قیوم، سابق سیکرٹری ہائیکورٹ بار ہارون دوگل سمیت دیگر وکلاءلاہورمیں عید قرباں منا رہے ہیں۔

مزیدخبریں