ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی موت کی خبروں کی تردیدکردی

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی موت کی خبروں کی تردیدکردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹک ٹاکر اور گانے 'میرا دل یہ پکارے آجا' پر ڈانس کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹنے والی عائشہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ ہفتےکراچی کے جناح اسپتال میں کار سوار افراد ایک لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، اسپتال حکام کے مطابق لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی جو ٹک ٹاکر تھی، اس کی عمر 18 سال ہے اور جب اسے اسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔یہ خبر سامنے آنےکے بعد سوشل میڈیا کےکچھ پیجز نے دعویٰ کیا کہ یہ وہ لڑکی تھی جس نے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کیا تھا اور  وائرل ہوگئی تھی، ان افواہوں کے باعث لوگوں کے ذہنوں میں غلط تاثر پیدا ہوا جس کے بعد اب ٹک ٹاکر نے خود وضاحت دی ہے۔

عائشہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنی موت کی افواہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ پوسٹ اُن کے ایک دوست نے اُنہیں بھیجی ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-06-28/332758_7154050_updates.JPG

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی دوسری انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہوگئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا  اثر ہوسکتا ہے۔ عائشہ نے اسٹوری میں لکھا میں کسی قسم کی کوئی سنسنی نہیں پھیلانا چاہتی، آپ سب کیوں میری زندگی مشکل کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟جھوٹی خبر پھیلانے والے میرا صحیح نام تک نہیں جانتے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-06-28/332758_7018388_updates.JPG

انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ایسی خبروں کو بند ہونا چاہیے۔

Ansa Awais

Content Writer