جوہر ٹاؤن میں اندھی گولی نے نوجوان کی جان لے لی

28 Jun, 2023 | 10:45 AM

فاران یامین: جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں اندھی گولی نے نوجوان کی جان لے لی،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول نوید گھر کی چھت پر سو رہا تھا،کہ اس دوران گولی اسکے ماتھے پر لگی،نوید کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو تلاش کیا جا رہا ہے،جبکہ نوید کی ہلاکت کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش بھی کی جارہی ہے. 
 

مزیدخبریں