(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کامکمل احترام کیاجاتاہے پاکستان مذہبی آزادی اورہم آہنگی کے فروغ کےلیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سکھ فوجی وفد نے ملاقات کی، 12 رکنی سکھ فوجی وفد کی قیادت سیلیاہاروے نےکی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں مذہبی سیاحت کےفروغ کی ضرورت ہے کرتار پور راہداری ملک میں مذہبی ہم آہنگی کی عملی مثال ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے لاہور کا دورہ کر کے واہگہ بارڈرکی تقریب بھی دیکھی جبکہ وفد نے لاہورقلعہ، علامہ اقبال کے مزار اور بادشاہی مسجدکا بھی دورہ کیا۔
سکھ وفد نے دربارحضرت میاں میر، حویلی نونہال سنگھ سمیت دیگر مقامات دیکھے۔ برطانوی سکھ فوجیوں کے وفد نے مذہبی مقامات کابھی دورہ کیا۔