شہریوں کے لئے نئی مشکل،خطرے کی گھنٹی بج گئی

28 Jun, 2022 | 08:59 PM

Imran Fayyaz

(عظمت اعوان)شہرمیں جان بچانے والی ادویات کی مصنوعی قلت،کورونا کی واپسی کے ساتھ ہی پیناڈول غائب،ذہنی تناؤ اور جوڑوں کے درد کی ادویات بھی ناپید ہوگئیں۔

شہرمیں پیناڈول مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے،پیناڈول کے ساتھ ذہنی تنائو،جوڑوں کےدرد،دمہ،کینسرکی ادویات کی قلت نظرآرہی ہے،دل کا دورہ روکنے،پھیپھڑوں کےانفیکشن،ذیابیطس،بلڈپریشر،ہیپاٹائٹس کی ادویات سمیت40سےزائد ادویات کی قلت سےمریضوں کوشدید مشکلات کا سامناہے۔
سیکرٹری صحت کےمطابق فارمیسی مالکان ادویات مہنگی کرنےکیلئےادویات کی مصنوعی قلت کررہےہیں،محکمہ صحت مصنوعی قلت ختم کرنےکیلئےہرممکن اقدامات اٹھائےگا۔
ادویہ مافیا مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے جس کے باعث دیگرامراض میں مبتلا مریضوں کی پریشانی کا سامان کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزیدخبریں