ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران خاتون جاں بحق

 لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران خاتون جاں بحق
کیپشن: Protest
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔سورج بھی آنکھیں دکھا رہا ہے جبکہ دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے۔شہرقائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران خاتون جان کی بازی ہارگئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے پرکراچی کے عوام بلبلا اُٹھے ۔مہنگائی سے ستائے عوام احتجاجی مظاہرے کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔کراچی کے علاقے لیاری اور مچھر کالونی میں پولیس کے ایکشن اور ماڑی پور روڈ کھلوائے جانے کے باوجود ٹریفک مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں کی طرح لیاری میں بھی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس گنجان آبادی کے مکین گزشتہ شام احتجاج کرتے ہوئے ماڑی پور روڈ پر نکل آئے تھے، احتجاج کے دوران ماڑی پور روڈ کے دونوں طرف کا ٹریفک بند ہوگیا تھا۔صورت حال اس قدر کشیدہ تھی کہ رینجرز کو بھی علاقے میں طلب کیا گیا مگر کوئی خاص ایکشن دیکھنے میں نہیں آیا۔

پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے کر کلری تھانہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے متعدد بڑی چھوٹی گاڑیوں کا فیول بھی ختم ہوگیا۔

دوسری جانب لاہور کےمختلف علاقوں کے حالات کچھ ایسے ہیں۔کینال روڈ سمیع ٹاون کےعلاقے میں گزشتہ روز صبح 3 بجے سے بجلی بند ہے، اہل علاقہ رات گئے کینال روڈ پر احتجاج کیلئے نکل پڑے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے لیسکو کیخلاف نعرے بازی کی گئی اور جلد بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شکایت کرنے کیلئے لیسکو کے دفتر گئے لیکن وہاں کوئی ملازم موجود نہیں تھا۔ ٹرانسفارمر کی جگہ تبدیل کی جا رہی ہے، جس کے باعث گزشتہ روزصبح 3 بجے سے بجلی بند ہے، شدید گرمی میں بجلی بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔