ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی مل گئی
کیپشن: South Asian Games
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز 2023 کی میزبانی مل گئی، آئندہ سال اکتوبر اور نومبر میں ایونٹ کا انعقاد مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔

ساؤتھ ایشیا اولمپک کمیٹی نے ورچوئل اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کو دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

ٹورنامنٹ کے میچز کے لیے لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کو بطور وینیو منظور کر لیا گیا ہے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 25 سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔