کورونا وائرس زورپکڑنے لگا،مزید2مریض چل بسے

28 Jun, 2022 | 11:59 AM

ویب ڈیسک:ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.42 فی صد پہنچ گئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 333 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی شرح 2.42فیصدرہی۔

این آئی ایچ کے مطابق انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کرونا کے مریضوں کی تعداد 85 ہے۔ادھر ملک کے بعض شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے

این سی او سی نے کہا ہے کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔

مزیدخبریں