ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر مزیدسستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر مزیدسستا ہوگیا
کیپشن: Doller
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹر بینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 1 روپے 19 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 207 روپے سے نیچے آگیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 207.94 روپے سے گر کر 206.75 روپے کا ہوگیا۔
ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد استحکام آگیا ہے، انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں صرف 46 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوگیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں 826 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔