ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا
کیپشن: Baber Azzam
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان اور بنگلا دیش کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق کرائسٹ چرچ میں3  ملکی ٹورنامنٹ 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کھیلنے 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق  ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، 8  اکتوبر کو پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرےگی۔

اس کے بعد بابر اعظم الیون  کا 11 اکتوبر کو پھر نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، 13  اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوسرا لیگ میچ کھیلیں گی جب کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ میں شیڈول سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرنے پر بہت مسرور ہیں کیونکہ یہ سیریز آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے آخری دورہ نیوزی لینڈ میں کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے، لہٰذا وہ دو مضبوط ٹیموں کے خلاف  ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں۔