گرمی کی لہر، بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

28 Jun, 2022 | 11:12 AM

سٹی 42:ملک میں شدید گرمی کی لہر سے بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا،جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ ہو گیا۔بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ اور طلب 29 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں