لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس;پی ٹی آئی رہنماوں کو بڑاریلیف مل گیا

28 Jun, 2022 | 09:32 AM

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔

25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود عدالت پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، ندیم عباس بارا، طارق اقبال، عدیل، زمان خان، افضال عظیم، حسان نیازی، مراد راس اور یاسر گیلانی بھی عدالت پیش ہوئے۔

ملزمان رہنماوں نے تھانہ شاہدرہ، بھاٹی گیٹ ،شفیق آباد اور گلبرگ میں درج مقدمہ میں ضمانتیں دائر کر رکھیں ہیں ،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ضمانتوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانتوں میں 19 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں