قرب قیامت، 11 سال کی بچی ماں بن گئی، ماں اور بیٹا ٹھیک

28 Jun, 2021 | 11:18 PM

M .SAJID .KHAN

(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں محض 11 سال کی بچی ایک بچے کی ماں بن گئی ہے، یہ سننے میں عجیب لیکن  حقیقت میں پوری طرح سچ ہے۔

رپورٹ کے مطابق  بچی برطانیہ کی سب سے کم عمر کی ماں ہے۔ ’دی سن‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچے کی ماں صرف 10 سال کی تھی، جب وہ حاملہ ہوئی، جس کے بارے میں اس کے اہل خانہ کو شروعات کے کچھ مہینوں تک کوئی اطلاع نہیں تھی۔
ایک ذرائع نے ’دی سن‘ کو بتایا، ’اس خبر کے بعد سبھی کو بڑا جھٹکا لگا ہے, بچی اب ماہرین کی مدد سے گھری ہوئی ہے, سب سے اہم بات یہ ہے کہ ماں اور بچہ دونوں ’ٹھیک‘ ہیں,ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق، اس سے پہلے برطانیہ کی سب سے کم عمر کی ماں ٹیریسا مڈلٹن کو کہا جاتا تھا۔

انہوں نے 2006 میں 12 سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا تھا، انہوں نے یہ اعتراف کیا تھا کہ بچوں کا والد اس کا بھائی تھا، جس نے اس کی آبروریزی کی تھی۔
دنیا میں سب سے چھوٹی ماں لینا میڈیا نام کی ایک پیرو کی لڑکی تھی، جو مئی 1939 میں جیرارڈو نام کے ایک لڑکے کو جنم دینے کے وقت صرف پانچ سال اور 7 ماہ کی تھی, اس کے والدین کو لگا کہ اسے ٹیومر ہے، لیکن جب اسے اسپتال لے جایا گیا، تو وہ سات مہینے کی حاملہ پائی گئی۔

مزیدخبریں