ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار ریمبو کی دوسری شادی کی خواہش پر اہلیہ کا موقف

اداکار ریمبو کی دوسری شادی کی خواہش پر اہلیہ کا موقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ریمبو نے اپنی اہلیہ کے سامنے ہی دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 تفصیلا ت کے مطا بق صاحبہ کے شیئر کیے گئے وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ میرا نکاح داتا دربار میں ہوا  اور نکاح کے بعد بہت تیز بارش بھی ہوئی تھی،عروسی لباس اتنا مشہور ہوا تھا کہ شادی کے بعد خاندان کی کئی لڑکیوں نے شادی پر میرا عروسی لباس پہنا اور وہ آج ازدواجی طور پر خوشحال زندگی گزار رہی ہیں،اسی دوران  ریمبو کا صاحبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا دل کررہا ہے ایک شادی اور کرلوں۔

 صاحبہ کے استفسار پر ریمبو نے  بتایا کہ آپ اتنی اچھی ہیں کہ میرا دل کررہا ہے میں ایک اور شادی کرلوں اور یہ عروسی لباس اتنا برکت والا ہے کہ یہی لباس میں اپنی دوسری اہلیہ کو بھی پہناؤں تاہم صاحبہ نے ریمبو کو دیکھتے ہوئے فوراًہی رکنے کا کہا اور دوسری شادی کی اجازت دینے انکار کردیا، اس کے بعدصاحبہ نے ریمبو سےپو چھا  کہ اگر میں آپ کو دوسری شادی کی اجازت دے دوں تو آپ کیا کرلیں گے؟ اس پر ریمبو نے نا ں کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer