ویب ڈیسک : اداکارہ مریم نفیس نے بڑی محنت اور لگن سے ڈرا مہ انڈسٹری میں اپنا مقا م بنا یا ہے ۔ایک سوشل میڈیا صارف نے دوست سے ملاقات کے لیے پیسوں کی پیشکش کردی جس پر اداکارہ بھڑک اٹھیں اور آفر کرنے وا لے کو کھری کھری سنا ڈالیں۔
مریم نفیس نے انسٹاگرام پر فہد خان نامی صارف کے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں صارف نے اداکارہ کو پیسوں کے عوض اپنے دوست سے ملاقات کی پیشکش کی تھی۔صارف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اگر آپ میرے دوست سے ایک ملاقات کرلیں تو میں آپ کو تین لاکھ روپے کیش دوں گا۔
مریم نفیس نے صارف کے پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس گندگی کو ختم کرنا چاہتی ہوں، میں نہیں جانتی کہ اس غیر اخلاقی حرکت کا ذمہ دار کون ہے اور وہ کون سے لوگ ہیں جو ان جیسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
مریم نفیس کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس طرح کی گندی ذہنیت کو برداشت نہیں کرسکتے، ہم عزت دار اور تعلیم یافتہ گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ہرگز کسی بھی شخص کو اپنی بےحرمتی اور بےعزتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔