(عرفان ملک)جوہر ٹاون دھماکے میں 43 گھروں کو نقصان پہنچا، 12 گھروں کو پیسے دے دیئے گئے باقیوں کی آج تفصیلات اکٹھی کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن بم دھما کےمیں گھروں کےنقصان کاازالہ کو ن کرے گا ؟دھماکے سے43گھروں کوشدیدنقصان پہنچا،ضلعی حکام نے نقصان کا تخمینہ غلط لگایا،تاحال صرف5گھروں کو5لاکھ فی کس کے حوالے سے ادائیگی کی گئی،38گھروں کاتاحال نقصان کاتخمینہ نہیں لگایاجاسکا،علاقہ مکین کا کہناتھا کہ جمع پونجی اجڑگئی اورانتظامیہ5لاکھ کالالی پاپ دےرہی ہے،گھروں میں کھڑی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں،تباہ ہو نےوالی گاڑیوں کو نقصان میں شامل ہی نہیں کیاگیا۔
مزید پڑھئے: جوہر ٹاؤن بم دھماکہ، حساس ادارو ں کی بڑی پیشرفت ،ایک اور ملزم گرفتار
واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکےمیں بارود سے بھری گاڑی پارک کرنے والے ملزم کوراولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیاہے،گرفتار دہشت گرد کی شناخت عید گل کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا ، ملزم کی گرفتاری کے بعد پہلے سے گرفتار پال ڈیوڈ نے بھی دہشت گرد کی شناخت کر لی۔
اس سے پہلے اس کیس میں پیٹر پال ڈیوڈ کے علاوہ تین مزید ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، پیٹر پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی عید گل کو دی تھی، پیٹر پال ڈیوڈ نے یہ کار دھماکے سے سات روز پہلے گوجرانولہ سے خریدی تھی۔
جوہر ٹاؤن دھماکے کی گتھیاں سلجھنے لگی ہیں قبل ازیں بھی دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گردوں حساس اداروں نے مختلف علاقو ں سے گرفتار کیا ۔ ایک دہشت گرد ضیاء خان کو مردان سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی مدد سے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی تیار کی گئی تھی، انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مردان میں تیار کی گئی تھی۔