(وقاص احمد)لاہورمیں پولیس نے کم سن بچے کے اندھے قتل کاسراغ لگالیا،8 سالہ مبین کو 10 سالہ زید اور8 سالہ علی شیرنےقتل کیا،ننھے ملزموں نے مبین کو معمولی تلخ کلامی پراینٹیں مارمارکرقتل کیا اورپھر لاش کھیتوں میں دبادی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونشتر کالونی عبد الواحد نےٹیم کے ہمراہ کارروائی کی،8سالہ مبین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث2ملزم کو گرفتار کیاگیا،مقتول مبین کے اغوا،قتل کامقدمہ16اپریل کوتھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا،گرفتارملزموں میں8سالہ علی شیراور10سالہ زید شامل ہیں،ملزموں نےدوران تفتیش قتل کی ہولناک واردات کا ا عتراف کرلیا۔
ایس ڈی پی اوکاہنہ شعیب میمن کاکہناتھا کہ ملزموں نےمبین کومعمولی تلخ کلامی پرانیٹیں مارکرقتل کیا،قتل کےبعدمقتول کی لاش کوکھیتوں میں دبادیاتھا۔