سٹی 42: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا چِپ ڈیزائن گوگل نے منظور کرلیا،یوای ٹی کا ڈیزائن امریکہ میں صنعتی شراکت دار کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا موٹر کنٹرول ایپلی کیشن کٹ (آئی ایس آئی سی) ڈیزائن گوگل نے منتخب کرلیا ۔ وائس چانسلر یوای ٹی لاہور ڈاکٹر منصور سرور کے مطابق ایف بلیس بزنس ڈویلپمنٹ کے سینئر نائب صدر جیف ڈی کارپوسے نے تصدیق کی ہے کہ یو ای ٹی کا تیار کردہ ڈیزائن منتخب کر لیا گیا ہے جسے مستقبل قریب میں امریکہ میں صنعتی شراکت دار کے تعاون سے بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر سید منصور سرور کے مطابق ہمارے ڈیزائن فبری کیشن کیلئے منتخب ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پراجیکٹ ملٹی پراجیکٹ ویفر منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ، جو ای فیبلس کے زیر اہتمام چپ ٹیکنالوجی کی تیاری کے مواقع فراہم کرتا ہے، جب کہ اس منصوبے کو گوگل نے اسپانسر کیا تھا۔ یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے یہ ڈیزائن تیار کیا ، ٹیم ممبران میں ڈاکٹر طیب محمود، ڈاکٹر محمد طاہر، ڈاکٹر عبید اور عمرشاہد شامل ہیں ڈیزائن ایم پی ڈبلیو منصوبے کے دوسرے مرحلے میں جمع کرایا گیاتھا۔