(مانیٹرنگ ڈیسک) سو شل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نےاپنی شادی کے بارے بتاکر اپنے چاہنے والوں کوحیران کردیا، متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کے بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر ابھی کراچی میں ہی مقیم ہیں، اور وہ اس وقت وزیر بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں،اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے کئی تنازعات کا سامنا بھی کرناپڑا،اب کی بار حریم شاہ نے اچانک زندگی کا اہم فیصلہ کرتے اپنی شادی کا اعلان کیا، ٹک ٹاک سٹار کا کہناتھا کہ الحمد للّٰہ میری شادی ہوگئی ہے، میرے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔
مزید پڑھئے: حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے کس راہنما سے شادی کر لیَ؟
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر نے اپنی بیوی کو قائل کرنا ہے، جب وہ انہیں کنوینس کرلیں گے تو میں بتادوں گی،میرے شوہر ابھی کراچی میں ہی مقیم ہیں، سندھ سے ان کا تعلق ہے اور وہ اس وقت وزیر بھی ہیں،میرا نکاح کراچی میں ہوا ہے، اپنےشوہر کی اجازت سے ان کی تصویر شائع کروں گی۔
حریم شاہ کا مزید کہناتھا کہ میرے شوہر کےقریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے، اپنے شوہر کے ساتھ 4 جولائی کو ترکی جارہی ہوں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا گیا تھا۔حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور، بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔