ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

56 سرکاری ملازمین نوکری سے برخاست

56 سرکاری ملازمین نوکری سے برخاست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: نا حاضری نا کوئی ڈیوٹی۔۔۔ میو ہسپتال کےملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے کاانکشاف، ایم ایس   میو ہسپتال نے56 گھوسٹ ملازمین  کو نوکری سے برخاست کردیا۔
 تفصیلات کےمطابق  میو ہسپتال  میں پیرامیڈکس عملہ سپروائزر کی ملی بھگت سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتا رہا. نشاندہی پر ایم ایس ڈاکٹر محمد افتخار نے سکینڈل میں ملوث 56 گھوسٹ ملازمین کو برطرف کردیا۔ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہیں دینے والے 2 سپروائزر بھی معطل کردیئےگئے۔کسی بھی وارڈ میں ڈیوٹی کیے بغیر تنخواہ لینے والوں میں  اشفاق ہاشمی، غلام حسین حیدر انور، وقاص نیامت، یاسر، چودھری آصف، بشیر احمد، شمائلہ انور، شکیل لبھا، آصف ملوکا، عمران طارق، آصف صفدر، آصف عارف، نوشا ملوکا، شان صفدر، طارق شوکت، عمر لبھا، سہیل منیر، موسی منیر، عثمان امجد اور وکی پرویز شامل ہیں. 34 ایسے ملازمین بھی نکلے جو کسی دوسرے نام سےتنخواہیں بٹور رہے تھے،نام اور عہدے بدل کر گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے 34 ملازمین  میں عباس مسیح، عبدالقدیر، عامر، انیل مسیح، آصف مسیح، غلام حسین اعجاز اچھا، عمران مسیح، عرفان مسیح، جاوید مسیح، کاشف علی، مھمد عابد علی، کاشف، سلیم، شہزاد، یعقوب، موسی مسیح، ناصرمسیح، پرویز مسیح، صابر مسیح ، قیصر مسیح، سلیم مسیح، سلمان صفدر، شہزاد پرویز، ملوکا مسیح، طارق مسیح، طارق حمید شامل ہیں