ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیم سے اسلاموفوبیا کا علاج۔۔۔۔

تعلیم سے اسلاموفوبیا کا علاج۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یورپ میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے خاتمے کےلیے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے زیر اہتمام "تعلیم سے اسلاموفوبیا کا علاج" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد،، مقررین کا جامعات میں اسلامک ریسرچ سنٹرز کے قیام اور طلبہ کی کردار سازی پر زور دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  یورپ میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے خاتمے کےلیے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے زیر اہتمام "تعلیم سے اسلاموفوبیا کا علاج" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا  گیا۔مقررین کا جامعات میں اسلامک ریسرچ سنٹرز کے قیام اور طلبہ کی کردار سازی پر زور دیا گیا۔ پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں منعقد سیمینار میں  چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر فضل خالد، پروریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر نظام الدین سمیت وائس چانسلرز، سینیئر صحافیوں، کالم نگاروں کی اسلاموفوبیا پر سیر حاصل گفتگو،

وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ  اسلاموفوبیا کے خاتمے کےلیے یونیورسٹیزکا کردار بہت اہم ہے.پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم اصغر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اندر اسلامک ریسرچ سینٹرز کا قیام ناگزیر ہے۔