ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکلوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ؛ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی

موٹر سائیکلوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ؛ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)یکم جولائی سے موٹر سائیکلوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ،الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 50فیصدجبکہ ٹوکن ٹیکس میں 75فیصد کمی،پراپرٹی ٹیکس دواقساط میں جمع کروانے کی قانونی اجازت،مالی سال کےپہلے کوارٹر میں 5فیصدرعائت سمیت دیگر وصولیوں کےحوالے سے سسٹم اپ گریڈ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجٹ میں محکمہ ایکسائزکےموٹرٹیکسز اور پراپرٹی ٹیکس کےحوالے سے مختلف ردبدل کیا ہے جس کے لئےسسٹم اپ گریڈ کردیا گیا ہے،موٹر سائیکلوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے 70سی سی موٹرسائیکل کاایک ہزار، سوسی سی کاپندرہ سو،ون ٹو فائیو سی سی موٹرسائیکل کا دوہزار،ڈیڑھ سوسےپچیس سو جبکہ اس بڑی موٹرسائیکلوں کی بنیادی قیمت کا 2فیصد وصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: کون سی گاڑی کتنی سستی ہوئی؟

الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 50فیصداورٹوکن ٹیکس میں 75فیصد کمی کی گئی ہے،کلو واٹ اورہارس پاور کوسی سی میں تبدیل کروانے کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو کیسز بھجوائے جائیں گے،پراپرٹی ٹیکس دواقساط میں جمع کروانےکا قانون بھی منظور کرلیا گیا ہے،مالی سال کےپہلے کوارٹر میں 5فیصدرعایت ہوگی ،جرمانہ اکتوبرکی بجائے جنوری سے عائد کیا جائےگا،ای پے کے ذریعےٹیکس ادا کرنےپر اگلے مالی سال بھی رعایت 5فیصدجاری رہے گی۔

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 800 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی گئی تھی مگر اپوزیشن اور بزنس کمیونٹی کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر ہم نے غور کیا اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس میں رعایت دی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹر نیٹ اور ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا مگر پانچ منٹ سے زیادہ کال پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے، عمران خان نے کنسٹرکشن کی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کیے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer