پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے نئی مشکل کھڑی

28 Jun, 2021 | 05:24 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم سپرا)لاہور کے تمام دفاتر میں پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار ، اسلام آباد سے لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تمام دفاتر متاثر ہوئے ، ڈیٹا نہ ملنے کی وجہ سے صارفین کو واپس بھجوا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام دفاتر میں پاسپورٹ کے اجراء کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا،ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفتر گارڈن ٹاؤن، شادمان، سگیاں پل اور رائیونڈ آفس میں سائلین کے پاسپورٹ کا اجراء نہیں کیا جا سکا، ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے مین سرور میں فنی خرابی کے باعث لاہور کے تمام دفاتر میں لنک ڈاؤن رہا.

لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سائلین کا ڈیٹا اپ لوڈ نہیں کیا جا سکا، دفاتر میں آنےوالے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سائلین کو منگل کے روز دفاتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، لنک ڈاؤن ہونے پر سینکڑوں افراد پاسپورٹ بنوائے بغیر گھروں کو روانہ ہو گئے،پاسپورٹ انتظامیہ کاکہناتھا کہ ڈیٹا ملنے پر پاسپورٹ کا اجراء کیا جا سکے گا۔

مزید پڑھئے: پاسپورٹ فیس میں کمی کر دی گئی

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہناتھا کہ تلخیوں کو ختم کر نے کا وقت آگیا ہے ، تمام جماعتوں کو مل کر الیکشن اصلاحات کےلئے بیٹھنا چاہئے ،2 ہزار اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں پاسپورٹ مل سکتا ہے، عمران خان حکومت میں تین لاکھ ویزے جاری ہوئے ہیں، ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہوگیا ہے، تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا آفس کھل رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ  ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے کیے گئے تھے، جتنے مسائل پیدا ہوئے وہ مہنگی بجلی کے باعث پیدا ہوئے، سب ہی لوگ آئی ایم ایف کے پاس مجبوری کے تحت ہی جاتے ہیں۔

 شیخ رشید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے نو بلین ڈالرز بھیجے ہیں، پاکستان میں بجلی سستی ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چار سال کی حکومت کے بعد لوگ الیکشن میں اتر جاتے ہیں، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کو ختم کرنا ہے، تمام جماعتوں کو مل کر الیکشن اصلاحات کے لیے بیٹھنا چاہئے۔ 
 

مزیدخبریں