ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ٹرانسپورٹ اورنج لائن ٹرین فیڈر روٹس بنانے میں ناکام

Orqnge line train feeder routes issue
کیپشن: Orqnge line train feeder routes issue
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:محکمہ ٹرانسپورٹ کی نا اہلی۔۔8ماہ بعد بھی اورنج لائن ٹرین کے فیڈر روٹس نہیں  بنائے جا سکے، مسافروں کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے 26 فیڈر روٹس بنائے جانے تھے

 تفصیلات کےمطابق  محکمہ ٹرانسپورٹ کی ناقص پالیسیاں یا نا اہلی،اورنج لائن ٹرین کو آپریشنل ہوئے8ماہ گزر گئے مگر فیڈر روٹس کی پلاننگ نہیں کی جا سکی،اورنج لائن ٹرین  کیلئے 26 فیڈر روٹس بنائےجانے تھے،فیڈر روٹس نہ بننے سے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کا ٹارگٹ پورا نہیں کیا جا سکا،ذرائع کے مطابق بسوں کی شارٹیج کے پیش نظر محکمہ ٹرانسپورٹ کو سپیڈو بسوں کے روٹس کو ری ڈیزائن کرکے اورنج لائن ٹرین کے لیے بطور فیڈر روٹس استعمال کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

8 ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی  نئے فیڈر روٹس نہیں بنائے گئےاور نہ ہی سپیڈو روٹس کو ری ڈیزائن کیا جا سکا،فیڈر روٹس نہ بننے سے اورنج لائن ٹرین کا ریونیو ٹارگٹ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ،اورنج لائن ٹرین پر روازنہ دو لاکھ مسافروں کے سفر کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا تھا،اورنج لائن ٹرین پر روزانہ 50 سے 70 ہزار مسافر سفر کر رہے ہیں۔