دم کرنے کے بہانے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی؛ ملزم گرفتار

28 Jun, 2021 | 05:03 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)نشتر کالونی  میں ڈولفن سکواڈ کی 15 کی کال پر کارروائی،ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم معصوم لڑکی کے والد کیساتھ پھل کا مشترکہ کاروبار کرتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں ڈکیتی، چوری، رہزانی، زیادتی اور قتل جیسے واقعات نے خوف کی نئی لہر پیدا کررکھی ہے، اس خوف کی علامت نے بچوں، خواتین کا گھر سے باہر نکلنا محال بنادیا ہے، انسانی روپ میں چھپے ان درندوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی تو کی جاتی ہے مگر ان کے سرپر بااثر شخصیات کا ہاتھ ہوتا جو ان کو بھاری معاوضہ دے کر ضمانت پر رہا کرالیتے ہیں اور ایک بار پھر نئے سرے سے جرائم رقم ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

ایک ایسا واقعہ نشتر کالونی  میں پیش آیا جہاں ملزم نے ذہنی معذور لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا، ڈولفن سکواڈ کی 15 کی کال پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،،ترجمان ڈولفن کا کہناتھا کہ ملزم نےڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی،ملزم معصوم لڑکی کے والد کیساتھ پھل کا مشترکہ کاروبار کرتا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق بچی ذہنی معذور ہے،ملزم نے دم کرنے کے بہانے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ڈولفن نے ملزم یوسف کو تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں