ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ سے متعلق ماہرین فلکیات کی اہم پیشگوئی

Eid ul Adha 2021
کیپشن: Eid ul Adha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: عید الاضحیٰ سے متعلق ماہرین فلکیات  نے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہرین فلکیات نے عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی  ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند10 جولائی 2021ء کو دکھائی دینے کا امکان ہے  اور  ایسا ہونے پر (10 ذی الحج)عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے، دس جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا اور 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا جس سے ظاہر ہے کہ ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا اورعید الاضحی 20 جولائی کوہونے کا قوی امکان ہے۔