مفتی عزیزالرحمان کو جیل بھجوادیا گیا

28 Jun, 2021 | 04:19 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: لاہور کی مقامی عدالت نے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کے ملزم عزیز الرحمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
 رپورٹ کےمطابق ملزم عزیزالرحمان کو تین دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ رانا ارشد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔  پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں۔  عدالت نے ملزم عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

مزیدخبریں