ویب ڈیسک: مشہور سیاح ، پائلٹ اور گلوکار فخر عالم متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 27جون کو فخر عالم کو گولڈن ویزے سے نوازا،مشہور سیاح اور پائلٹ فخر عالم پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 2018 میں پوری دنیا کا چکر لگایا ۔یاد رہے کہ دنیا بھر کے سفر کے دوران فخر عالم نے پاکستان اور متحدہ امارات کا جھنڈا اٹھایا ہوا تھا۔
ویزہ ملنے کے بعدایک انٹر ویو دیتے ہوئے وہ بہت خوش تھ ۔ان کا کہنا تھا کہ میں آئندہ دبئی سے زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ یہ شہر مجھے بہت متاثر کرتا ہے یہاں کے اعلیٰ حکام آپ کی بہت زیادہ حوصلہ فضائی کرتے ہیں ۔
45 سالہ پاکستانی سیاح نے اب دبئی میں سکونت اختیار کرلی ہے کراچی دبئی سے 90 منٹ کی مسافت پر ہے ان کا کہنا ہے کہ میں کراچی اور دبئی دونوں شہروں سے کام کررہا ہوں ۔فخرعالم کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزہ فنکاروں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ان کو اس سے حوصلہ افزائی ملتی ہے۔
واضح رہے کہ فخر عالم کو 2005 کے زلزلے میں فلاحی کام کرنے پر صدر مشرف نے ان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔