معروف ٹک ٹاک جوڑی کے ہاں ننھی پری کی آمد

28 Jun, 2021 | 03:33 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک کا استعمال کرنے والا ہر فرد اپنے آپ میں اداکار ہےاور اپنے فون سے اپنے کمرے میں بیٹھ کر اپنی اداکاری کا شوق پورا کر رہا ہے۔ٹک ٹاک کرنے والے جوڑے آپس میں رشتہ ازدواج میں بھی منسک ہوتے رہتے ہیں ۔

 گزشتہ سال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف ٹک ٹاکرز  کی جوڑی مناہل اور معاذ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا پر دی۔ ٹک ٹاک سٹار مناہل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے۔مناہل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت لکھی کہ ''اور تُم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،،۔ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! ہم تینوں کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

 واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر کامیڈی سکیچ اور  ایک  ایسی نایاب چیز ہے جس میں آپ کے پاس صرف ایک منٹ ہوتا ہے اور آپ نے اپنے ناظرین کو ابتدائی چند سیکنڈ میں اپنی طرف مدعو کرنا ہے۔ اس کے لیے اب کچھ نئے طریقے آ گئے ہیں۔2016میں چین نے سوشل میڈیا کے میدان میں ایک نئی ایپ متعارف کروائی جس کا نام ٹک ٹاک تھا۔ یہ ستمبر 2016 میں چائنا میں لانچ ہوئی اور ٹھیک ایک سال بعد ستمبر 2017 میں اسے دنیاکے سامنے متعارف کروا دیا گیا۔

مزیدخبریں