مانیٹرنگ ڈیسک: یورو فٹ بال کپ میں دو بڑے اپ سیٹ ہوگئے، دفاعی چیمپئن پرتگال اورہالینڈ کا سفرتمام ہوگیا۔چیک ریپبلک اوربیلجئیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ کرسٹیانو رونالڈوکا جادو بھی نہ چل سکا۔
تفصیلات کے مطابق یورو فٹ بال کپ کی دفاعی چیمپئن پرتگال ناک آؤٹ مرحلے میں ہمت ہار گئی۔ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رینالڈو بھی ناکام رہے اور اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔پرتگال کی میڈ فیلڈ بری طرح ناکام رہی جبکہ میچ کا واحد گول تھورگن ہازرڈ نے کھیل کے 42 وین منٹ کیا۔ بیلجئیم نے پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ایک اور میچ میں چیک رپبلک نے ہالینڈ کو ا پ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے اور پہلا ہاف بغیر کسی گول برابر رہا۔ میچ کے 55ویں منٹ میں ہالینڈ کے ڈی لائٹ کو ریڈ کارڈ پرمیدان سے باہربھیج دیاگیا۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے 68 ویں منٹ میں ٹامس ہولز نے گول کرکے چیک ریپبلک کو ایک صفر کی برتری دلادی۔
12 منٹ بعد پیٹرک سچک نے دوسرا گول داغ کر ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔ یوروکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آج پہلا میچ سپین اور کروشیا جبکہ دوسرا میچ فرانس اورسویٹزرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔