ایشوریا رائے کبھی وہ نہیں کیا۔۔ کیاں؟

28 Jun, 2021 | 12:14 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ابھیشک بچن نے کہا کہ میرے انتہائی قریب دو خواتین، یعنی میری والدہ اور میری بیوی نے اس انڈسٹری میں اپنی شرائط پر کام کیا ہے، اور ان دونوں کو کبھی بھی اس کام کے لیے مجبور نہیں کیا گیا جو وہ نہیں کرنا چاہتیں۔

ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں، جو انٹرویوز میں ایک دوسرے سے متعلق دلچسپ انکشافات بھی کرتے رہتے ہیں۔ ابھیشک بچن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایشوریا رائے فٹ بال میچز دیکھنے کی بہت بڑی شوقین ہیں اور ہم اپنی کچھ ’ڈیٹس‘پر چیلسی میچ دیکھنے گئے تھے۔

اداکار ابھیشک بچن نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں ان کی کے مقابلے میں کم معاوضہ ملتا ہے اور 9 میں سے 8 فلموں میں جس میں کہ ان دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، ایشوریا کو ان سے زیادہ ادائیگی کی گئی۔
 تنخواہوں یا معاوضے میں فرق خواتین کے لیے بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ بہت سی صنعتوں میں ایک بڑا مسئلہ رہا ہے، کئی اداکاراﺅں نے کئی سال تک یہ مسئلہ اٹھایا کہ انہیں ان کے مرد ہم منصبوں کی نسبت اسی کام کا کم معاوضہ ملتا ہے لیکن ماضی میں بالی وڈ اداکار اس بات کا انکشاف کر چکے ہیں کہ ان کی ا ہلیہ ایشوریا رائے کو ان سے زیادہ معاوضہ ملتاہے۔
 

مزیدخبریں