محبت کا انجام، اسکول پرنسپل کی بیوی کا قاتل کٹہرے میں

28 Jun, 2021 | 11:28 AM

Arslan Sheikh

جمال الدین جمالی: ملزم رضوان کیخلاف سیشن عدالت میں قتل کیس کی سماعت،  ملزم رضوان پر سکول پرنسپل کی بیوی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق غلط حرکات سے روکنے پر ملزم نے پرنسپل کی بیوی کو قتل کردیا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم سکول کی ایک ٹیچر کے عشق میں گرفتار تھا۔ غیر اخلاقی حرکات پر سکول انتظامیہ نے ملزم کو سکول سے نکال دیا۔ سکول سے نکالے جانے کی رنجش میں ملزم نے پرنسپل کی بیوی کو قتل کر دیا۔ ملزم قتل کی نیت سے چھپ کر سکول میں داخل ہوا اور پرنسپل کی بیوی شگفتہ کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔ 

ملزم نے مقتولہ کی بہن کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا تھا۔ قتل کا یہ افسوس ناک واقعہ نیشنل گرائمر سکول مراکہ کوارٹرز ملتان روڑ میں پیش آیا۔ عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں