سرکاری ملازمین کی موجیں، تین تنخواہیں مل گئیں

28 Jun, 2021 | 10:47 AM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ کا بجٹ میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین میں اعزاز یہ کی تقسیم کا غیر مساوی طریقہ، محکمہ خزانہ کے کسی ملازم کو تین بنیادی تنخواہیں کسی کو دو اور کسی کو ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزاز یہ دی گئی۔ 
 تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین میں اعزاز یہ کی تقسیم کا غیر مساوی طریقہ اپنایا گیا ہے، جس پر ملازمین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ محکمہ خزانہ کے کسی ملازم کو تین بنیادی تنخواہیں، کسی کو دو اور کسی کو ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزاز یہ دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نے اعزاز یہ یکسانیت کی بجائے پک اینڈ چوز کی بنیاد پر دیا ہے۔ زیادہ کام کرنیوالے ملازمین کو صرف ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزاز یہ مل سکی ہے جبکہ چھوٹے ملازمین کم اعزاز یہ ملنے کی وجہ سے منہ دیکھتے رہ گئے۔ 

مزیدخبریں