برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

28 Jun, 2021 | 10:16 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے  برائلر گوشت کی قیمت میں ایک با ر پھر کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت  کی قیمت میں چار روپے فی کلو کمی کر دی  گئی ہے جس کے بعد برائلر گوشت 306روپے سے کم ہو کر 302 روپے فی کلو ہو گیا۔ اسی طرح زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 200 روپے جبکہ پرچون ریٹ 208 روپے فی کلو جاری ہوا ہے۔فارمی انڈوں کا 152 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار رکھی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 4440 روپے کی فروخت کیجارہی ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا  تھا جس کے بعد مرغی کا گوشت 293 روپے سے بڑھ کر 306 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔ اب آج گوشت کی قیمت میں چار روپے فی کلو کمی کو  صارفین اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ  حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت   کم ہو کیونکہ اب  سستا پروٹین بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

 دیگر اشیائے خورونوش کی بات کریں تو ان کی قیمتیں بھی روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دے کیونکہ بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی دوبھر کر دی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو جائے گی۔

مزیدخبریں