اداکارگووندا کی اہلیہ نے انو کھی خوا ہش کا اظہار کر دیا

28 Jun, 2021 | 07:51 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سپر سٹار گووند ا  نے بالی وڈ کو کئی بلا ک بسٹر فلمیں دی ہیں ان کا شمار بھارت کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن وہ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور انہیں با لی وڈ میں بہت عز ت دی جا تی ہے اور اس کی ایک خا ص وجہ ان کی عا جزی اور انکساری بھی ہے۔

اگر گووندہ کی گھریلو زندگی کی بات کی جائے تو وہ گھر میں بھی اسی عاجزی اور انکساری کا اظہا ر  کر تے رہتے ہیں ،اسی وجہ سےان کی اہلیہ سنیتا نے شوہر جیسے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ دنوں ہی گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا اور بیٹی ٹینا کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے یادگار لمحوں کو شیئر کیا۔

پروگرام کے دوران گووندہ کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 36 سالوں میں، میں نے گووندا کو بہترین بھائی، بہترین شوہر اور بہترین بیٹے کے روپ میں دیکھا ہے، یہ اپنے والدین کا  بہت ہی خیال رکھتے ہیں، سوچتی ہوں کہ کاش میرا بھی ان کے جیسا ہی بیٹا ہوتا۔

مزیدخبریں