( شہزاد خان ابدالی) انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے حکومت کے خلاف ’’ہارن بجاؤ ، حکمران جگاؤ “ تحریک چلانے کا اعلان کردیا،ملک بھر میں رابطہ مہم شروع،تاجرسینکڑوں گاڑیوں کے قافلوں کی شکل میں وزیراعظم ہاوس کے سامنے پہنچیں گے اور گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس آن کرکے زور زور سے ہارن بجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے حکومت کے خلاف انوکھے احتجاج کا اعلان کردیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے حکومت کیخلاف ہاون بجاؤ ،حکمران جگاؤ کے تحت احتجاج کا اعلان کیاہے۔ نعیم میر نے کہا کہ منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے احتجاج کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
نعیم میر کا کہنا ہے کہ تمام شرکاء اپنی گاڑیوں پرانجمن تاجران کے احتجاجی پرچم لہرائیں گے،شرکاء زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر اکٹھےہوں گےاور اپنی گاڑیوں سے باہر نہیں نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ زیرو پوائنٹ سے گاڑیوں کا رخ وزیراعظم ہاؤس کی طرف موڑ دیا جائے گا،وزیر اعظم ہاؤس میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈز بھی جمع کروایا جائے گا۔
تاجروں یہ انوکھا احتجاج بار بار ہارن بجا کر ،تمام گاڑیوں کی ہیڈلائٹس آن رکھ کے، ہیڈ لائٹس کے ڈپر مار مار کر، گاڑیوں کے دونوں اشارے آن کر کے کیا جائے گا۔
تاجرا ن کا’’ہارن بجاؤ ، حکمران جگاؤ “ تحریک چلانے کا اعلان
28 Jun, 2020 | 07:19 PM