قیمت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں پٹرول کا بحران بھی ختم

28 Jun, 2020 | 02:47 PM

Shazia Bashir

مال روڈ (وسیم احمد) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی پٹرول بحران بھی ختم، شہر کے تمام پٹرول پمپس پر پیٹرول کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پٹرول بحران شدت اختیارکرگیا تھا، ملک بھرمیں پی ایس او کے علاوہ کوئی دوسری کمپنی پمپس کوپیٹرول فراہم نہیں کررہی تھی جس کے باعث پٹرول بحران شدت اختیارکرگیا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے نافذ بھی کر دیا جس کے بعد ملک سے پیٹرول کا بحران ختم ہوگیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر پریشان ہیں۔ حکومت پیٹرول مافیا کوکنٹرول کرنے میں نا کام ہوگئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سعدیہ تیمورکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے استعفی کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، سعدیہ تیمور کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ کو وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس فری قرار دیا، پھر مالی سال مکمل ہونے سے قبل ہی  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا، اس اقدام سے وزیراعظم کے قول فعل میں تضاد واضح ہوگیا۔  کہ قول فعل میں تضاد واضح ہوگیا ہے جس کے بعد ان کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، ایم پی اے  سعدیہ تیمور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنی عہدے سے استعفی دیں۔

  دوسری جانب  عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ پیش کیا گیا تو صبح ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سن کر عوام کی آنکھیں کھل گیئں، ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد شہر میں ایل پی خی 110 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر 50 اور کمرشل سلنڈر 200 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔

 

مزیدخبریں