غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری پر آواز بلند کردی۔
اداکارہ و میزبان عفت عمر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی کافی ود کرن کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور ان کے خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن آپ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں کیا خیال ہے؟عفت عمر نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ آپ میں سے کسی نے بھی کبھی یہ سوچا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کتنے اداکار موجود ہیں؟