پاکستانی ڈاکٹر کا بڑا اعزاز

28 Jun, 2019 | 11:37 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چودھری ) پاکستانی بچوں میں میٹابولک اور موروثی امراض پر تحقیق اور علاج کے جدید رجحانات متعارف کروانے پر چلڈرن ہسپتال کے شعبہ گیسٹروانٹرالوجی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ کیلئے لائف ٹائم ایوارڈ، پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ کو کولمبیا میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں آن لائن ایوارڈ دیا گیا۔

جینیاتی امراض پر جدید تحقیق پر کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں ہونے والی ریسنٹ ایڈوانسز ان ریئر ڈیزیزز انٹرنیشنل کانفرنس میں چلڈرن ہسپتال کے شعبہ گیسٹروانٹرالوجی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد کو طویل عرصہ تک پاکستانی بچوں میں میٹابولک اور جنیاتی امراض پر تحقیق اور علاج کے جدید رجحانات متعارف کروانے پر لائف ٹام ایوارڈ دیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ کی انٹرنیشنل کانفرنس میں عدم شرکت پرانہیں آئن لائن ایوارڈ دیا گیا۔ جرمنی اور برطانیہ سمیت دنیا کے معروف ماہرین طب نے کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ کی بچوں میں میٹابولک امراض پر تحقیق کے حوالے سے خدمات پر روشنی بھی ڈالی گئی۔

مزیدخبریں