ٹویوٹا انڈس نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

28 Jun, 2019 | 09:43 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ہنڈا اٹلس کے بعد اب ٹویوٹا انڈس موٹرز نے بھی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ نوے ہزار روپے سے لے کر 8 لاکھ تیس ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہر شے کی قیمت بڑھ گئی، ڈالر کی بڑھتی قیمت کو جواز بناتے ہوئے پہلے ہنڈا اور اب ٹویوٹا کمپنی نے بھی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ 90 ہزار سے 8 لاکھ 30 ہزار کا اضافہ کردیا ہے۔ ٹویوٹا ایکس ایل آئی مینول3 لاکھ 90 ہزاراضافے سے 24 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ ٹویوٹا ایکس ایل آئی آٹومیٹک4 لاکھ 15 ہزار اضافے سے 25 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی۔  ٹویاٹا جی ایل آئی مینول 3 لاکھ 85  ہزار اضافے سے 27 لاکھ 49 ہزار روپے، ٹویوٹا جی ایل آئی آٹومیٹک 4 لاکھ 10 ہزار اضافے سے 28 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی جبکہ ٹویوٹا الٹس 16 سوسی سی 4 لاکھ 75 ہزار اضافے سے 31 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی۔ 

ٹویوٹا الٹس 18 سو سی سی مینول 2 لاکھ 30 ہزار اضافے سے 32 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی جبکہ ٹویوٹا الٹس 18 سو سی سی سی وی ٹی 2 لاکھ 44 ہزار اضافے سے 34 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی۔ ٹویوٹا گرینڈی ایس آر مینول 2 لاکھ 39 ہزار اضافے سے 34 لاکھ 99 ہزار جبکہ ٹویوٹا گرینڈی سی وی ٹی ایس آر 2 لاکھ 90 ہزار اضافے سے 36 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی۔ ٹویوٹا ریووجی مینول 5 لاکھ 90 ہزار اضافے سے55 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی۔

ٹویوٹا ریووجی آٹومیٹک 6 لاکھ 60 ہزار اضافے سے 58 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ ٹویوٹا ریوووی آٹو میٹک 6 لاکھ 90 ہزاراضافے سے 62 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی۔ ٹویوٹا فارچیونر ڈیزل 8 لاکھ 30 ہزار اضافے سے 86 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی جبکہ ٹویوٹا فارچیونر پٹرول 7 لاکھ اضافے کے بعد 79 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی۔

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے کار لائن کا کاروبار تباہ ہوگیا تاہم جب تک حکومت مقامی کارساز کمپنیوں کو ریگولیٹ نہیں کرے گی قیمتوں میں ایسے ہی اضافہ ہوتا جائے گا۔

مزیدخبریں