احتساب عدالت:پارکنگ کیس میں حافظ نعمان، تاثیر احمد اور محمد عثمان پر فردجرم عائد

28 Jun, 2019 | 05:56 PM

Shazia Bashir

سٹی42: احتساب عدالت نمبر پانچ نے لاہور پارکنگ کیس میں ملوث سابق چیئرمین حافظ نعمان، تاثیر احمد اور محمد عثمان پر فردجرم عائد کردی۔عدالت نے گیارہ جولائی کو ریفرنس کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب نے لاہور پارکنگ کمپنی میں من پسند افراد کو ٹھیکے دے کرگورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق چیئرمین لاہور پارکنگ کمپنی حافظ نعمان,  تاثیر احمد اور عثمان پر فردجرم عائد کرتے ہوے پراسکیوشن سے گیارہ جولائی کو گواہ طلب کرلیے۔
عدالت میں کیس کے ملزم تاثیر نے اپنی بریت کی درخواست دائر کررکھی تھی ۔عدالت میں قاضی مصباح ایڈووکیٹ نےابتدائی بحث کی۔ بعدمیں ملزم کی بری کرنے کی درخواست واپس لے لی۔
عدالت نےدرخواست خارج کرتےہوے تینوں ملزمان پرفردجرم عائدکردی۔ ملزمان کیخلاف الزام ہے کہ انہوں نے لاہور پارکنگ کمپنی میں تعیناتی کے دوران گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزیدخبریں