پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر نواز لیگ سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: صمصام بخاری

28 Jun, 2019 | 05:47 PM

Shazia Bashir

سٹی42: وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں احتساب سے چیخیں کیوں نکل رہی ہیں۔ نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ میں قیادت کیلئے سرد نہیں گرم جنگ جاری ہے۔ نواز لیگ کی قیادت شہباز شریف نہیں مریم بی بی کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر نواز لیگ سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ پی پی پی بارے اعتزاز احسن کی بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔
سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کی مہم پر ہیں۔ کرپٹ رہنما کرپشن کی حمایت میں نیب کیخلاف اکٹھے ہونے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں