اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

28 Jun, 2019 | 05:28 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے کیرئیر کی اہم فلم " باجی" آج سے شہر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم کی کامیابی سے میرا دوبارہ سے انڈسٹری میں ان ہو سکتی ہے۔    

لالی وڈ انڈسٹری میں نت نئے موضوعات پر فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہے اور نئی فلم باجی ایک اہم اور منفرد موضوع کی فلم ہے، جس کا اہم کردار اداکارہ میرا نے ادا کیا ہے اور یہ فلم اداکارہ میرا کی ہی اپنی زندگی پر مبنی ہے تو غلط نہ ہو گا، کیونکہ فلم کی کہانی ایک ایسی اداکارہ پر ہے جس نے اپنے کیرئیر کا عروج دیکھا ہے اور ایک وقت ایسا آیا ہے کہ نئی لڑکیاں اس کی جگہ لے رہی ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ کنول الیاس،عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، نشو بیگم اور نیئر اعجاز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ثاقب ملک ہیں اور فلم آج سے شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں