(سٹی 42) شالامار ہسپتال میں 330 کلو وزنی نورالحسن کاآپریشن کامیاب ہوگیا ، ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ نورالحسن کا مکمل وزن کم ہونے میں 2 سال لگیں گے۔
شالامار ہسپتال میں موٹاپے کے شکار نورالحسن کا آپریشن کامیاب ہوگیا، نورالحسن کا آپریشن ڈاکٹر معاذ کی نگرانی میں کیا گیا، آپریشن کے بعد ڈاکٹر معاذ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نورالحسن کی سرجری میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا، سرجری کےدوران کوئی بلیڈنگ نہیں ہوئی، آپریشن کے بعد نورالحسن کا 6 ماہ میں وزن 100کلو کم ہوگا، مکمل وزن کم ہونے میں دو سال لگیں گے۔
ڈاکٹر معاذ نے کہا کہ میرا ایک ہی مقصد تھا، نور الحسن کا کامیاب آپریشن کرسکوں، جس کام میں اللہ کی رضا ہوتی ہے کامیابی ضرور ملتی ہے، بہت مشکل کام تھا اللہ تعالی نے کامیابی دی، آرمی چیف کی ہدایت اور کاوشوں سے آپریشن کیاگیا۔