(سٹی 42) ڈالر کی بلند پرواز کو بریک لگ گئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا۔
تمام افواہوں نے دم توڑدیا روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہونا شروع ہو گیا، انٹر بینک میں 3 روپے 5 پیسے کی کمی سے امریکی نوٹ161 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 163 روپے کا ہوگیا ، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 164 پر بند ہوا تھا، ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونا بھی سستا ہوگیا، صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونا 82 ہزار روپے تولہ پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کی شروعات میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں 100 انڈیکس 82 پوائنٹس گرگیا۔