مزارات اور درباروں پر کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسز لگانے کا فیصلہ

28 Jun, 2019 | 11:36 AM

Sughra Afzal

 (شاہد ندیم سپرا) مزارات اور درباروں میں کیش بکسز سے نذرانہ چوری کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام،محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے شہر سمیت پنجاب بھر کے مزارات اور درباروں میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین کمپیوٹرائزڈ کیش بکسز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

 صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعیدالحسن شاہ کی زیرصدارت ایوان اوقاف میں اجلاس ہوا جس میں چینی کمپنی کے عہدیدار شریک ہوئے، اجلاس کے دوران کیش بکسز سے نذرانہ چوری روکنے کیلئے شہر کے بڑے مزارات پر کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے مزین کیش بکسز سے نذرانے کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

محکمہ اوقاف پنجاب چینی کمپنی کے تعاون سے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، ابتدائی طور پر داتا دربار، بی بی پاکدامن، حضرت میاں میر، پیر مکی، شاہ جمال اور مادھو لال حسین کے دربار پر کیش بکسز لگائے جائیں گے۔

مزیدخبریں