پی ایچ اے کی شاہ خرچیاں،60 لاکھ پودوں میں جھونک دیئے

28 Jun, 2019 | 10:58 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (درنایاب) پی ایچ اے کی شاہ خرچیاں 30لاکھ کے پودے اشرافیہ اور بیوروکریسی جبکہ 30 لاکھ اللے تللوں پر لگا دیئے، ٹھیکیدار نے 60 لاکھ کا ٹھیکہ لینے کے لئے مبینہ طور پر5  لاکھ ایک افسر کو کمیشن بھی ادا کیا۔

 ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ کی سفارش پر لگنے والے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اظہر سلہریا نے زون کے وسائل کی تقسیم درست نہیں کی، سابق ڈی جی ڈاکٹر فیصل ظہور نے وی وی آئی پی علاقوں، افسروں کی رہائش گاہوں کیلئے منظوری دی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اظہرسلہریا نے خالد نامی ٹھیکیدار سے ایڈوانس میں پودے لگوائے، ڈائریکٹرہارٹیکلچر کے مبینہ فرنٹ مین جنید نے 5 لاکھ روپے کمیشن وصول کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وی وی آئی پی کاموں کے عوض تاحال ٹھیکیدار کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں، سٹی 42نے ٹھیکوں کی دستاویزات اور کمیشن وصول کرنے کی تصاویر حاصل کرلیں۔

مزیدخبریں