( وسیم احمد ) ماڈل ٹاؤن گرینز کرکٹ اکیڈمی کے ننھے کھلاڑیوں کیساتھ کرکٹ کھیلی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی کے سمر کیمپ کیلئے برازیل سے آئے کوچز نے ماڈل ٹاؤن گرینز کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، فریڈ ویلین کہتے ہیں کسی بھی کرکٹ اکیڈمی کا پہلا دورہ ہے، پاکستانی کرکٹ سے عشق کرتے ہیں۔ برازیلین کوچ مارکوس گھوسماؤ کہتے ہیں کرکٹ اکیڈمی کا دورہ اچھا تجربہ ہے، پاکستان میں فٹبال کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
ماڈل ٹاؤن گرینز کرکٹ اکیڈمی کے صدر شعیب ڈار کہتے ہیں کرکٹ کی طرح فٹبال پر بھی حکومت کو توجہ دینی چاہئے۔