لاہور چیمبر کا ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

28 Jun, 2018 | 09:46 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شہزاد خان ابدالی:تاجر برادری اور لاہور چیمبر آف کامرس نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔ ایوان صنعت وتجارت کے صدر ملک طاہر جاوید اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو خطوط ارسال کردیئے گئے۔

بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع سے حکومت کو اربوں روپے کے محاصل ملیں گے۔غیر دستاویزی سرمائے اور پراپرٹی کو قانونی تحفظ دینے کیلئے حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی گئی تھی، جس کی مدت تیس جون کو ختم ہورہی ہے۔

تاجر تنظیموں اور لاہور چیمبر نے مطالبہ کیا ہےکہ ایف بی آر ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرے تاکہ کاروباری برادری زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کہتے ہیں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت بڑھانے سے حکومت اور تاجر برادری دونوں کو فائدہ ہوگا۔ تاجربرادری اپنے سرمائے کو قانونی تحفظ دے سکیں گیں اور حکومت کو خطیر محاصل ملیں گے۔شہر بھر کی بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے فیصلے سے ابہام دور ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں