احتساب کا نظام ریاست کے تاج کی طرح ہے: جسٹس علی باقرنجفی

28 Jun, 2018 | 09:05 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک اشرف:ہائیکورٹ بار میں نیب قوانین سے متعلق وکلاء کوپروفیشنل ٹریننگ دینے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام، جسٹس علی باقرنجفی نے خصوصی شرکت کی۔

ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی کی جانب سے نیب قوانین کی پروفیشنل ٹریننگ کےحوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بارعہدیداروں سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی حسیب اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنائے ان کو قانون کے کہٹرے میں کھڑا کرنا چاہیے ، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا حکم،سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے بری خبر
جسٹس علی باقرنجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا نظام ریاست کے تاج کی طرح ہے، اگر اس سے انحراف کرتے ہیں تو ریاست اورمعاشرہ تباہی کی طرف چلا جائے گا۔تقریب کے آخر میں آرگنائزر میں شیلڈز اورشرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں